نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں وزارت داخلہ کے سابق افسرنے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دہلی میں پارلیمنٹ پرحملے اور ممبئی حملوں کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ تھا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق عشرت جہاں جعلی مقابلہ کیس میں وزارت داخلہ کے انڈرسیکریٹری آر وی ایس مانی نے دستخط کے ساتھ حلفیہ بیان عدالت میں جمع کرا یاہے۔
جس میں ان کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اور ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ستیش ورما نے انہیں بتایا ہے کہ دہلی میں پارلیمنٹ اورممبئی کے دہشت گردحملے طے شدہ تھے اوریہ انسداد دہشت گردی قوانین کو مضبوط بنانے کیلیے کرائے گئے تھے۔
ورما نے بتایا کہ 13 دسمبر 2001 میں پارلیمنٹ پرحملہ دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے قانون پوٹا اور ممبئی پردہشت گردی یو اے پی اے قانون میں ترمیم کے لیے کرائی گئی۔ تاہم بھارتی اخبار نے جب ستیش ورما سے رابطہ کیا تو اس نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔