پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ایوان ہے، اس کی ساکھ ہونی چاہئے، چیف جسٹس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کی بنیاد پر کئی ارکان کو نااہل کیا اور کئی کو حلف لینے سے روکا، پارلیمنٹ قوم کانمائندہ ایوان ہے، اس کی ساکھ ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایم این اے سمیرا ملک کی جعلی ڈگری پر نااہلی کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار عمر اسلم کی الیکشن ٹریبونل نے درخواست خارج کی تھی جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کے حوالے سے کیس زیرالتوا تھے تو الیکشن ٹریبونل نے کیسے فیصلہ دیا؟ کیا الیکشن ٹریبونل خود کو بڑا سمجھتے ہیں۔

اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیوں نہ کیا،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے کارروائی کا تمام رکارڈ طلب کرلیا۔