اسلام آباد (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی کراچی میں آنکھیں چرانے اور لاہور میں آنکھیں دکھانے کی پالیسی ہے اور پاکستان کا ہر شہری عمران خان کے گلوؤں کے صحافیوں پر حملوں کا چشم دید گواہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں کے ذمہ دار عمران خان آج امن کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کا رویہ جمہوریت پسندی والا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کی گزشتہ 6 ماہ کی منفی سیاست کو تحمل سے برداشت کیا ہے۔
پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم تمام جمہوری قوتوں کا احترام کرتے ہیں اور تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔