کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو چار مطالبات ماننا ہوں گے، ایوان میں جواب نہ ملا تو سڑکوں پر جواب لیں گے۔
وفاقی حکومت کو دئیے گئے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں احتساب سے خوفزدہ ہے، اگر ہمیں ایوان میں جواب نہیں ملے گا تو پی پی سڑکوں پر جواب لے گی۔