لاہور (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اپوزیشن کے ہمنوا بن گئے ،ایوان میں بولے کہ حیرت ہے شہر میں ہونے کے باوجود عباسی صاحب یہاں نہیں آئے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں کا اعتراض درست ہے، ڈپٹی اسپیکر پتا کرکے وزیر کو بلوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وزارت سے متعلق بزنس ہو اس وزیر کو لازمی ایوان میں موجود ہونا چاہئے، وہ شہر میں ہونے کے باوجود بھی ایوان نہیں آئے ہیں،اس لئے اپوزیشن ارکان کا مطالبہ جائز ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر صاحب کو گیس جیسے اہم معاملے پر جواب دینے کےلیے ایوان میں ہونا چاہیے۔