کسی کو بھی پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فرحت اللہ بابر

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر دھاوابولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیپلز پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کے دھرنے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے خلاف ہتک آمیز زبان کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمانی اور جمہوری تاریخ میں یہ مثال کہیں نہیں ملتی کہ ایک ہجوم نے پارلیمنٹ کا داخلی راستہ بند کردیا ہو۔ کسی کو پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ایوان کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔