اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان نے آرٹیکل 239 کی شق 5 کے خلاف درخواست کی ان چیمبر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کےنمایندوں کی اکثریت مختلف مافیاز کے ساتھ ہے۔
ایسی صورتحال میں پارلیمنٹ کو لامحدود اختیارات دینا غلط عمل ہوگا، پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 239 کی شق 5 کے خلاف درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا تھا۔