اراکین پارلیمنٹ کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مارچ

Parliamentarians Blasphemous Sketches Against March

Parliamentarians Blasphemous Sketches Against March

اسلام آباد (جیوڈیسک) اراکین پارلیمنٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مارچ کیا ہے،مارچ کی قیادت وزیر مذہبی امورسردار یوسف اور ڈپٹی اسپیکر نے کی۔اس موقع پرسردار یوسف نے مختصر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ اسلام کے خلاف سازش ہے ،یہ آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال ہے ،عالم اسلام کے تمام ممالک اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد تمام ملکوں کے سفارتخانوں کو بھیجیں گے، گستاخانہ خاکے دنیا میں امن کے خلاف سازش ہیں۔

جس کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاناہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اس موقع پرکہنا تھا کہ مذمتی قرارداد کو سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا،ہم کسی بھی مذہب اور عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہیں ،آزادی اظہار کے نام پر مغرب میں بعض عناصر سازش ہے، یہ ناقابل معافی جرم ہے ،مسلمانوں کے جذبات سے کیوں کھیلا جارہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے گلا کیا کہ پاکستان کو دنیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل سپورٹ نہیں کیا۔