اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری قوم کیلئے لطیفہ ہے۔ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری کے نا قابل یقین مندرجات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری کے منظر پر آنے کے بعد سپریم کورٹ کا فریضہ ہے۔

وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی ایس آئی کے ذریعے وزیراعظم سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں ‘ کاروبار ‘ آمدنی ‘ اخراجات اور منافع کے ساتھ ان کے ذمے واجب الادا ٹیکس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائے اور ٹیکس چوری میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کے ساتھ ٹیکس چور اراکین پارلیمنٹ کو تاحیات نا اہل بھی قرار دے۔

کیونکہ پجیروز اور لینڈ کروزرز میں گھومنے اور مسلح محافظوں کی فوج رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ ‘ وزراء‘ مشیران اور خود وزیراعظم کی جانب سے ایک عام دکاندار و تاجر سے بھی کم ٹیکس کی ادائیگی نہ صرف ٹیکس چوری بلکہ آئین و قوانین کی خلاف ورزی کےساتھ کرپشن اور ملک و قوم سے غداری و دشمنی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔