اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ پہلے بھارت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جلد بحال ہونگے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو دعوت نہیں دے سکتے۔
سرتاج عزیر نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ستر فیصد ممالک مثبت جواب دے چکے۔ امید ہے کانفرنس شیڈول کے مطابق ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔