پارلیمانی سیکریٹری کابینہ ڈویژن و رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب

Karachi Basketball Association

Karachi Basketball Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پارلیمانی سیکریٹری کابینہ ڈویژن رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے کہاکہ شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کا فروغ غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں کا ثمر ہے شہر کراچی کھیلوں کا مرکز ہے اس شہر نے فٹ بال ،باکسنگ ،شوٹنگ بال،کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیلنٹ پیدا کیا اور ہمارے ان نوجوانوں نے دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے عبدالشکور شاد نے اعلان کیا کہ شہر میں بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے معروف سیاستدان ،وفاقی وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی اور معور اسپورٹس آرگنائزر KBBAکے صدر غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر اسپورٹس کرنل(ر) سید بصیر عالم ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ،شکور شاد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں کھیل اور کھلاڑی ملک کی معاشی ترقی کی ضمانت ہیں۔

کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ سمیت کراچی کے کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تمام سہولتوں سے آراستہ کرینگے ،اس موقع پر معروف سیاستدان PTIکے رہنماء محمود مولوی نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں انہوںنے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کو میری مکمل تعاون جاری رہے گی انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں باسکٹ بال کورٹ تعمیر کئے جائینگے اور کھیل کے فروغ کے لئے اسپورٹس اارگنائزرز کے باہمی مشاورت کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر