خود کو کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ ہرگز نہیں بنانا چاہتا ، جاوید ہاشمی

اسلام آباد, پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خود کو کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ ہرگز نہیں بنانا چاہتا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ساری زندگی جمہوریت کےلیے جدوجہدکی،اب بھی جاری رکھوں گا تاہم خود کو کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ ہرگز نہیں بناناچاہتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں،اس پرشب خون مارنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اور محمود قریشی کے پارٹی میں اثر و رسوخ میں اضافے پر عمران خان سےاختلافات ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی ملتان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

Javeed Hashmi

Javeed Hashmi