حرمین الشریفین (جیوڈیسک) حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اس بار مجموعی طور پر 5400 اعتکاف کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حرمین الشریفین امور کے ترجمان احمد المنصوری نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ اعتکاف بیٹھنے والوں کی ایک کثیر تعداد کے لئے انتظامات کئے گئے تھے۔
تاہم اس بار معمول سے کافی کم لوگ اس کے لئے آئے ہیں۔ ادھر مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اعتکاف اپنے متعلقہ علاقہ جات کی کسی بھی مسجد میں بیٹھا جا سکتا ہے، اور اس کے لئے ضروری نہیں کہ حرم شریف ہی میں بیٹھا جائے۔