حساس اداروں کی پولیس کو وارننگ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) دہشت گرد انہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سی پی او اور ڈی پی او کے دفاتر میں داخلہ کیلئے ایک ہی مقام مختص کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے ایسی اطلاعات موصول ہو ئی تھیں کہ دہشت گرد ان دفاتر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لئے ان کی سکیورٹی فول پروف بناتے ہوئے یہاں داخلہ کیلئے ایک ہی مقام مخصوص کیا جائے تا کہ شہری مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد داخل ہو سکیں۔