اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی مزید سخت کرنے اور ان کی غیر ملکی فنڈنگ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام جماعتوں سے بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی جماعت کا بیرون ملک پارٹی اکاؤنٹ نہیں ہے تو وہ بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے، تمام جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 200پر عمل پیرا ہونے کا سرٹیفیکٹ بھی دینا ہو گا۔ اس شق کے تحت سیاسی جماعتیں مسلح جتھے رکھ سکتی ہیں نہ ہی ملکی سالمیت کے خلاف کوئی اقدام کر سکتی ہیں۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعتیں اپنی تنظیموں کے نام آرمڈ گروپس سے ملتے جلتے بھی نہیں رکھ سکتیں۔