اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر محمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نے دورۂ سعودی عرب کے بعد 24 اکتوبر کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان حوثی باغیوں اور یمن میں سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا۔