جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنا اور گوڈگورننس کا اطلاق انے والے حکمرانوںکیلئے بڑا چیلنج ہو گا۔ زبیر کیانی
Posted on May 14, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
اسلام آباد : سابقہ امیدواربرائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے بیان کہا ہے۔کہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں کو بڑے ظرف کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اگر کسی قسم کے اطراضات ہیں تو قانونی راستہ اختیا ر کریں۔انھوں نے کہا کہ یہ جیتنے والوں کو مبارکباد دینے کا وقت نہیں بلکہ ان کے لیے دعا کرنے اور انکا ساتھ دینے کا وقت ہے تا کہ وہ ملک کو مشکلات کی دلد ل سے نکال سکیں۔
زبیر کیانی نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف صاحب اور عمران خان صاحب یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے دھشتگردی کا خاتمہ کیا جاے تو انھیں اپنے وعدوں کے مطابق سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنا ہونگے۔ ملک میں سب سے بڑا چیلنج اس وقت گوڈگورننس کی عملداری ہے۔
اگر حکمران ملک میں گوڈگورننس کے اطلاق کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ملک ہر قسم کے بحرانوں سے نکل ائے گا۔ زبیر کیانی نے الطاف حسین کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن قوتیں اس دھمکی کا سختی سے نوٹس لیں ملک کی بقاء اورسالمیت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ سر سے کفن باندھ کر میدان عمل میں نکل آئے گا۔
بیرونی ایجنٹوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دے گا انہوںنے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محرومی کے بعد دھشت گردوں نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لسانی اور نسلی تعصبات کو ہوا دینی شروع کردی ہے اور سندھ میں لسانی نسلی فساد کرانے کی گھناؤنی سازشیں کی جاری ہیں جسکا افواج پاکستان اور عدلیہ سخت نوٹس لیں۔