لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے سربراہ اور21 مسیحی جماعتوں کے بڑے سیاسی پلیٹ فارم” پاکستان کرسچن الائنس ”کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے کہا ہے کہ غریب محنت کشوں،مزدوروں،کسانوں اورعام آدمی کے مسائل حل کئے بغیر ریاست کی تکمیل اور معاشرتی فلاح وبہبود اور ترقی کے دعوے نہیں کئے جاسکتے۔
مزدوروں کے ایک بڑے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریب آدمی کے حقوق کی بات کی ہے اور ہماری اصولی وسیاسی جدوجہد کا مقصدغریب عوام کو ان کے جائز حقوق کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا پہیہ مزدوروں،کسانوں اور محنت کش طبقے کی بدولت رواں رہ سکتا ہے۔بدقسمتی سے اشرافیہ وڈیرہ شاہی حکمرانوں نے مزدوروں کو بے پناہ معاشی مسائل سے دوچار کیا اور وہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ہم مزدوروں کے حق وسچ کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔