حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں: شیراز وحید

کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیںاور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔

صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن کورنگی زون کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنربلدیہ کورنگی مسرور میمن ،S.E پریم چند ،فوکل پرسن کورنگی زون مبین صدیقی ، ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق شیخ و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن سے فوری طور پر کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے امور روزانہ کی بنیادوں پر سر انجام دیئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

اس مقصد کے تحت انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیںاور بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میںبلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لئے کتا مار مہم کا آغاز کریں تاکہ آوارہ کتوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

 Shiraz Waheed Visit

Shiraz Waheed Visit