فیصل آباد: دریا میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش بھی برآمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) 2 روز قبل دریائے راوی میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش بھی نکال لی گئی جبکہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے قریب شیرازہ پتن کے مقام پر 2 روز قبل موٹر سائیکل رکشہ دریائے راوی میں گر گیا اور اس میں سوار خاتون اور 3 بچے دریا میں ڈوب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ‘ دوسرے روز اہل دیہہ اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ سے 16 کلو میٹر دور 25 سالہ پٹھانی بی بی کی نعش دریا سے نکال لی جبکہ 2 بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ سالہ قمر عباس کی نعش گزشتہ روز مل گئی تھی۔ 25 سالہ پٹھانی بی بی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا کوئی افسر یا اہلکار شریک نہیں ہوا۔