ساتھی کے اغوا کیخلاف ڈاکٹروں کی بلوچستان بھر میں ہڑتال

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہپستالوں میں ڈاکٹر مبشر احسن کے اغوا کے خلاف ڈاکٹرزکی ہڑتال مریضوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ڈاکٹر مبشر احسن کو دو روز قبل چمن میں واقع ان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

جس کے خلاف تمام ڈاکٹرز نے ان کے اغوا کے خلاف سرکاری ہپستالوں سے بائیکاٹ کرنے کااعلان کیاہے ۔ کوئٹہ میں سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال ، فاطمہ جناح چسٹ اینڈجنرل ہسپتال ، ہیلپر آئی ہسپتال سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز سے احتجاجا بائیکاٹ پر ہیں۔

جس کے باعث دوردراز کے علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامناہے ڈاکٹر کاکہناہے کہ جب تک انک ساتھ بازیاب نہیں ہوتا ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔