لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کل صبح آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔نجم سیٹھی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے ہمراہ براستہ دبئی انگلینڈ کے لیئے روانہ ہوں گے جہاں وہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے عدالتی احکامات کی وجہ سے انہیں ذکا اشرف کی جگہ قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس میں پاکستان کے موقف کو اچھے انداز میں پیش کریں گے جبکہ کرکٹ کرپشن کیس میں پانچ سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے فاسٹ بالر محمد عامر کی سزا میں کمی کے حوالے سے بھی وہ آئی سی سی سے بات کریں گے۔