گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے، ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقے دیامر کے پہاڑوں بابو سر ، نگا پربت ، نیاٹ ویلی میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سےبرفباری کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سردی بڑھتی جارہی ہے ۔ اور چلاس شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ادھر کشمیر اور ملکہ کوہسار مری میں بھی ٹھنڈی ہواوں کی وجہ سے سردی اپنے زوروں پر ہے۔
بلوچستان کے شہروں میں خشک سردی اور سندھ کے شہروں میں ہلکی سردی کا راج ہے۔ پنجاب کے اکثر جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔