لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور سول آبادی کی شہادتیں پوری قوم پر احسان ہے، جو اپنی جانوں کی قربانی دے کر مادر وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔
منصورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب اور حافظ آباد میں کیپٹن سرفراز شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکی آشیر باد کے ساتھ 2014 تک پاکستان کو مفلوج اور بے بس کر کے اپنے ایجنڈے اور ڈکٹیشن کے تابع رکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم نواز شریف بھارت سے بلاجواز توقعات نہ باندھیں اور بلاتاخیر قومی سلامتی پالیسی طے کریں۔