مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کے زیراہتمام یوم حضرت عثمان غنی کے موقعہ پر خصوصی محفل منعقد ہوگی

لالہ موسیٰ : مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کے زیراہتمام یوم خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کے موقعہ پر 25 اکتوبر بروز جمعةالمبارک آج بعد نماز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد الفضل محلہ رحمت آباد قصبہ روڈ لالہ موسیٰ میں خصوصی محفل منعقد ہو گی، محفل سے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی راہنماء علامہ محمد نواز بشیر جلالی خصوصی خطاب کریں گے۔

امیرمرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ قاری عبدالقیوم جلالی، میاں مطلوب احمدجماعتی، پیر محمد طفیل قادری، قاری محمد ساجدنوری، محمد ادریس بٹ نقشبندی کی قیادت میں تیاریاں مکمل تیار کر لی گئی ہیں۔