نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور بی جے پی کی کرپشن کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان کر دیا۔ مہم کی قیادت پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کریں گے۔
عام آدمی کے سربراہ اروند کجریوال نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد ،بی جے پی اور کانگریس کے خلاف اینٹی کرپشن مہم کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم ہریانہ میں اور اترپردیش میں تئیس اور دو مارچ سے شروع کی جائے گی۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی اروند کجریوال، معروف صنعتکار مکیش امبانی کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں کانگریس اور بی جے پی کی مخالفت کے باعث احتجاجا وزارت عظمی کے منصب سے مستعفی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کرپشن کےخلاف بل منظور نہ ہونے پر گزشتہ روز کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔
نئی دلی کے وزیر اعلیٰ نجیب جنگ نے نئی دلی ریاست میں گورنر راج لگانے کی سفارش کی ہے۔