ملتان (جیوڈیسک) اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن پارٹی آئین کیمطابق مجھے معطل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میرا شوکاز کیس کی ذاتی خواہش ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں تاہم عمران خان نوجوانوں کو استعمال کرنا بند کر دیں کیونکہ دھرنوں کی سیاست سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور عمران خان میں سے کوئی بھی غلط اقدام کرے گا تو پھر اسکی مخالفت ضرور کروں گا۔