مستقبل پاکستان پارٹی ملک کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر بدلنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ روشن خٹک

Peshawar

Peshawar

پشاور: مستقبل پاکستان پارٹی کے سینیئر وائس پر یذیڈنٹ روشن خٹک نے کہا ہے کہ مستقبل پاکستان پارٹی ملک کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر بدلنے کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔ اس پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اپنی دھرتی کے لئے دردِ دل تو رکھتے ہیں مگر سیاست کو ایک گندہ کھیل سمجھ کر شاملنہیں ہونا چا ہتے۔مستقبل پاکستان ملک میں صدارتی نظام قائم کرکے انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایم پی اے یا ایم این اے کو وزارت کا قلمدان حوالہ نہیں کریں گے۔ ملک کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنائیں گے یوں کل پینتیس صوبے ہو نگے۔ سینیٹ کا انتخاب عوام براہ راست کریں گے۔ہر ڈویژن سے دو، دو سینیٹر کا انتخاب عمل میں لیا جائے گا۔