کراچی(جیوڈیسک)جماعت اسلامی نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے شواہد الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جمع کروادیئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں قومی وسندھ اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
ادارہ نورحق کراچی سے جاری اعلامیئے کے مطابق انتخابی دھاندلیوں اور بے قاعدگیوں کے خلاف جماعت اسلامی نے شواہد پر مبنی ثبوت چیف الیکشن کمشنر کو جمع کروادیئے گئے۔
الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،اسداللہ بھٹو اور محمد حسین محنتی نے شواہد جمع کرائے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی ہے۔