پارٹی کو فعال کرنے کے لیے تحریک تحفظ پاکستان کے سابق عہدیداروں کا اہم اجلاس
Posted on October 26, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سابق عہدے داروں کا اہم اجلاس چوہدری خورشید زمان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں خضر حیات قصوری، مرزا نیر، روحیل اکبر ،سید امتیاز شاہ ،ظہیر گیلانی نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے سابق عہدے داروں نے مختلف تجاویز پیش کی اس موقعہ پر سابق سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ صرف ایک سال کے مختصر عرصہ میں تحریک تحفظ پاکستان نے اپنی الگ شناخت قائم کرلی تھی اور عوام میں اپنی جڑیں بنا کر پھلنا پھولنا شروع کردیا تھا مگرپاکستان مخالف اور عوام دشمن قوتوں نے محسن پاکستان کو سیاست سے کنارہ کشی پر مجبور کر دیا۔
اس موقعہ پرسابق سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ پارٹی کو متحرک کرنے کا اب سنہری موقعہ ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام مہنگائی اور غربت کی دلدل میں دھنس رہی ہے جبکہ وزیر اعظم کا ناکام ترین دورہ امریکہ بھی عوام کی نظروں میں ہے اس لیے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوکر بلدیاتی الیکشن میں محب وطن لوگوں کی حمایت کی جائے اجلاس سے خضر قصوری، نیر نواز مرزا، سید امتیاز شاہ، عطاالرحمن،عثمان خان اور ڈاکٹر اکبر میو نے بھی خطاب کیا۔