جشن آزادی پر ون ویلنگ کرنے والے جیل جائیں گے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر منچلوں کو ہلڑبازی سے باز رکھنے کے لیے پولیس نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ون ویلنگ کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا جبکہ گینگی موٹرسائیکل تیار کرنیوالے مکینکوں کی بھی شامت آئے گی۔ آزادی کا جشن ہو اور لاہورئیے پیچھے رہ جائیں یہ تو ہو نہیں سکتا۔

نوجوان چودہ اگست پر ہلڑ بازی کے لیے اپنی موٹرسائیکلیں لے کر مکینکوں کے پاس ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ایسے میں پولیس نے بھی اس مرتبہ انہیں آڑھے ہاتھوں لینے کی ٹھانی ہے۔ منچلوں کو ہلڑ بازی سے روکنے کے لیے شہر میں تین سو ناکے لگائے جا رہے ہیں ۔

جبکہ دو سو پولیس موبائل اہم شاہراہوں پر چھتیس گھنٹے گشت کریں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ون ویلنگ کے لیے گینگی موٹرسائیکلیں تیار کرنے والوں کو بھی وارننگ دی ہے کہ جانی نقصان کی صورت میں ان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔