لاہور (جیوڈیسک) وزیرِ قانون پنجاب راناء ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا لیکن اگر بد کردار انسان پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے تو نااہل شخص کیوں نہیں؟
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کو نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے افسوس ہے۔
وہ پہلے کسی اور کی ایںٹ سے اینٹ بجانے پر تلے ہوئے تھے لیکن آج جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر کمر بستہ ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب جس کی اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے آج ان کی اینٹ سے اینٹ جوڑنے پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے سابق صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا دکھ ایک طرف رکھیں لیکن جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں۔