حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے تاریخی پکا قلعہ میں شام چار بجے ہونے والے جلسہ عام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پکا قلعہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا جبکہ مرکزی دروازے سے پنڈال تک جھنڈے آویزاں اور پنڈال میں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
جلسے کیلئے 40 فٹ چوڑا اور چالیس فٹ لمبا اسٹج بنایا گیا ہے۔ جلسے سے پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
مصطفی کمال نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مصطفی کمال نے کہا جلسے میں مربوط پلان پیش کریں گے۔
جلسے کے لئے حیدرآباد شہر میں جگہ جگہ بینرز، ہورڈنگز اور قومی پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ پی ایس پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسہ تاریخی ہو گا اور نئی تاریخ رقم کریں گے۔