پشاور(جیوڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرسنیٹرحاجی محمد عدیل نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے منعقد کی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس میں جماعت اسلامی اورتحریک انصاف شرکت نہیں کریں گی۔
جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے حاجی محمد عدیل کا کہناتھا کہ آل پارٹیزکانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کانفرنس میں 26جماعتوں کے سربراہان اورنمایندے شرکت کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تاہم جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔حاجی محمد عدیل نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ملک کی سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔ جبکہ جے یوآئی کے گرینڈ جرگے کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اورقبائلی مشران بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔