جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی کے کا رکنان کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہو نا ہو گا
Posted on March 16, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد (این این اے) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی کے کا رکنان کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیار ہو نا ہو گا ۔ بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے زریعے عوام کے دلوں پر دستک دی جا ئے اور انھیں اپنا ہمنوا بنایا جا ئے ملک کے امخدوش حا لات نے عوام کو اپنے بچے بیچنے پر مجبور کر دیا ہے نوجوان ڈگر یاں ہاتھ میں اُٹھائے روزانہ ملازمت کی تلاش میں نکلتے ہیں اور روزانہ مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیبر یو نین کے عہدے داران کے اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کی اس مو قع پر دیگر لیبر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔میاں اسلم نے کہا قوم کو ووٹ دینے کے رویے اور طریقے کو بدلنا ہو گا ووٹ کی پر چی کے درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے ۔ملک میں کلمہ طیبہ کے نام سے تبدیلی کی ہو ا چل پڑی ہے لو گ مسلم لیگ اور پیپلز پا رٹی کی روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔
گزشتہ 66 سالوں سے برسراقتدار طبقے نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر قوم کوجن مسائل سے دو چار کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم دیانت دار قیادت کا انتخاب کر کے ظلم کی اس رات کی سحر کر دے۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار امانت،دیانت،شرافت ،صداقت،جُرات اور عوامی خدمت کی علامت بن کر میدان میں آچکے ہیں۔
انھوںنے کہا جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا انھوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی کر پشن بے رو ز گاری اور ٹا رگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ہے اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں ۔انھوں نے کہا وسائل سے مالا مال ملک معاشی طور پر حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے۔