جماعت اسلامی سوئی گیس کے میٹر کی فیس میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں جائے گی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
Posted on August 27, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے گیس کے میٹر لگوانے کی فیس میں تین ہزار روپے اضافہ اور پہلے سے لگائے گئے میٹروں پر بھی اس فیصلے کے اطلاق پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے خلاف محکمانہ دہشت گردی قرار دیا ہے۔
کہا کہ جماعت اسلامی اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں جائے گی اور مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دے گی ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیں۔
اگر انہوں نے اس ظلم کے خلاف آوازبلند نہ کی اور میٹروں کی تنصیب پر لگائے گئے غنڈہ ٹیکس کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرلیا تو محکمہ سوئی گیس کی دیکھا دیکھی واپڈا سمیت دوسرے محکمے بھی عوام کی کھال اتارنا شروع کردیں گے۔