جماعت اسلامی آئی ایس پی آر کے بیان پر آج ردعمل جاری کرے گی

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سیکریٹری جنرل جماعت ِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آج منصورہ میں جماعت کے مشاورتی اجلاس کے بعد آئی ایس پی آرکے بیان پر ردعمل دیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فوج کے جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں، جماعت ِ اسلامی نے ہمیشہ عوام اور فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔