کراچی (جیوڈیسک)جماعت اسلامی نے کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا، جماعت نے تیرہ مئی کو کراچی میں پرامن ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ آج شام پانچ بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ جن قوتوں نے متحدہ کی پشت پنائی کی ہے انہوں نے ملک کو گڑھے میں دھکیلا ہے۔
منور حسن نے کہا انہوں کراچی سے اپنے تمام امیدواروں کو دستبردار کرا لیا ہے۔ کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے الزام عائد کیا ہے کہ 50 پولنگ سٹیشنوں کا سامان متحدہ لے گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس سینہ زوری کے خلاف تیرہ مئی کو کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔
محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آج شام صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دے گی۔ جماعت کے عہدیداروں نے الزام عائد کہا کہ کراچی کے کے ہر پولنگ سٹیشن پر رگنگ ہو رہی ہے۔