A gunman reportedly attempted to assassinate the leader of Bulgaria’s Turkish ethnic party during a televised conference on Saturday.
The leader of Bulgaria’s Movement for Rights and Freedoms (MRF) party, Ahmed Dogan, was assaulted by a gunman while on stage at the National Palace of Culture (NDK) in Sofia, according to the Sofia Globe. The assailant, 25-year-old Oktai Enimehmedov, climbed onstage and held a gun to Dogan’s head, but the gun reportedly got stuck and was unable to shoot.
بلغاریہ میں سیاسی جماعت کی ایک تقریب کے دوران مسلح شخص نے اسٹیج پر آکر تقریر کرتے پارٹی سربراہ کو گولی مارنے کی کوشش کی، سیکورٹی گارڈز نے فوری مداخلت کرکے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔ بلغاریہ کی ترک جماعت کے سربراہ احمد ڈوگان اپنی جماعت کی ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔دوران تقریر شرکامیں سے ایک شخص تیزی سے کھڑا ہوا اور اسٹیج پر احمد ڈوگان کے سامنے پہنچ گیا۔حملہ آور نے احمد ڈوگان پر گولی چلانا چاہی مگر وہ ناکام رہا۔اس دوران سیکورٹی گارڈز نے حملہ آور کو قابو میں کرکے مار لگانا شروع کردی۔کسی نے اس کو مکوں سے مارا تو کسی نے لاتوں سے حملہ آور کی تواضع کی۔فوری طور پر اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔