لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِ قانون پنجاب راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ درست ہے،ان کے مستعفی ہونے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کا مقصد ہے کہ انصاف ہونا ہی نہیں، ہوتا ہو انظر بھی آنا چاہئے۔ سابق وزیرِ قانون پنجاب راناثناءاللہ پنجاب اسمبلی پہنچے تواسمبلی کے احاطے میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پارٹی قیادت کا فیصلہ درست ہے۔ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وہ عام آدمی کی طرح اپنے مؤقف کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، پولیس اور انتظامیہ بیرئیر ہٹانے گئی تھی، ان کادامن صاف ہےاور وہ انشاءاللہ سرخرو ہوں گے۔
راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری صحیح معلومات حاصل کریں گے تو وہ بھی اصلیت جان لیں گے، گلوبٹ اور ریاض بٹ کے کردار بدانتظامی کے زمرے میں آتے ہیں،اگر کوئی لڑے تو لڑنا چاہیے اور اگر کوئی راستہ دے تو اس پرچڑھ دوڑنا بہادری نہیں۔