پارٹی ارکان قومی اسمبلی سے استعفےٰطلب نہیں کیئے، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفےٰ طلب نہیں کیے گئے اور نہ اب تک ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی حامد الحق نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی سے اسعتفے طلب کر لیے ہیں اور چار اگست کو پارٹی اجلاس میں استعفے پیش کر دیئے جائیں گے۔

پارٹی ترجمان شیریں مزاری نے اس بیان کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب نہیں کیے اور نہ اب تک ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار اگست کو پارٹی اجلاس میں اس سلسلے میں بات ہو گی۔