پارٹی میں نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی: احسن اقبال
Posted on May 28, 2021 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Ahsan Iqbal
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے پارٹی میں دھڑے بازی کی تردید کر دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پارٹی میں سب رائے دے سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ کریں گی، اگر پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com