سیاسی جماعتیں امیدواروں کا حتمی اعلان نہ کرسکیں

Nawaz-Imran

Nawaz-Imran

سندھ(جیوڈیسک)ہر گزرتے روزکیساتھ الیکشن کا دن قریب آرہا ہے۔ انتخابی تیاریاں مرحلہ وار مکمل ہورہی ہیں۔ انتظامی امورتو خوش اسلوبی سے جاری ہیں لیکن سیاسی جماعتیں ابھی تک امیدواروں کا حتمی اعلان نہیں کرسکیں۔

سولہ مارچ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ہی گیارہ مئی دوہزار تیرہ کو ہونے والے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ نو دن مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا تعین بھی ہوگیا۔ اور کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی احسن طریقے سے بخوبی انجام پذیرہوا۔

کاغذات کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال بڑی سیاسی جماعتیں عوام سے منتخب کرانے ے لئے اپنے امیدواروں کا انتخاب نہیں کر سکیں۔ پیپپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی دنگل کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا لیکن کراچی سمیت ملک بھر سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کرسکی۔

ن لیگ بھی انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کے لے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کرسکی۔ سونامی کی لہریں بھی ساکت ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی الیکشن شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد تاحال اپنے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کرسکی۔