الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اوراشتہارات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے 38 ٹی وی چینلز اور اخباروں سے سیاسی جماعتوں کے نشانات، نام اور رہنماں کی تصویروں پرمبنی اشتہارات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اب تک ریکارڈ پیش نہ کرنے والے ذرائع اداروں پراظہاربرہمی کیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات میں اشتہارات کا وقت، ٹیرف اورفریکونسی بھی بتائی جائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اشتہارات کی ہفتہ وارمعلومات فراہم کی جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں میڈیا اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر سیاسی اشتہارات کی پابندی لگا دی جائے گی۔