سیاسی جماعتیں ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترجیحات کا اعلان کریں عمرا ن چنگیزی
Posted on April 4, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی کی سربراہی میں ملک وقوم کے مستقبل کے تحفظ کے حوالے سے ہونے والے ہنگامی اجلا س میںانتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں اس بات کو واضح کریں کہ اقتدارمیں آکریہ سیاسی جماعتیں ملک و قوم کو مسائل و مصائب اور سنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائیں گی۔
اجلاس میں شریک عمران چنگیزی محمد فاروق قریشی ڈاکٹر سکندر شیخ ارشد انور ڈاکٹر محمد عارف تحقیق احمد خان تحسین کمال محمد حسین خان سید آصف حسین آغا’ محمد علی ساگر آصف شہزاد محمد فیصل خان جمیل اقبال سید منیب الرحمن ساحل شیخ محمد کاشف محمد افضل مغل جمیل اقبال سید کامران خان اور دیگر نمائندگان نے متفقہ طور پر مطالباتی قرار داد پاس کی جس میں کہا گیا ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں تعصب و لسانیت کے خاتمے امن و امان کی بحالی استحصال ظلم نا انصافی اور دہشت گردی اور صنفی امتیاز و خواتین پر تشددسے مکمل نجات صنعت’ تجارت اور ذراعت کے فروغ کرپشن واختیارا ت کے ناجائز استعمال زائد منافع خوری و کمیشن کے خاتمے اور لوٹی گئی قومی دولت کی وطن واپسی۔
توانائی بحران کے خاتمے خارجہ پالیسی اور بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ تعلیم و صحت اور مہنگائی و بیروزگاری کے حوالے سے مستقبل پالیسیاں ‘ ترجیحات اور اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں کیونکہ عوام انتخابات میں صرف ان جماعتوں پر ہی اظہار اعتماد کریں گی جو اپنے انتخابی منشور میں ان تمام مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کے حوالے سے واضح لائحہ عمل کا اعلان اور قابل عمل فارمولہ پیش کرینگی جبکہ ان کا ماضی ایفائے عہد اور وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے مشکوک نہیں ہوگااور ان کی حب الوطنی و عوام دوستی بھی تصدیق وثابت شدہ ہوگی۔