اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست تک مانگ لی ہے،مالی گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی جماعتیں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں سیاسی جماعتوں کی توجہ پولی ٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے۔
وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات پارٹی سربراہ کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائیں، سیاسی جماعتوں کو یہ بیان حلفی بھی دینا ہو گا کہ پارٹی فنڈز کسی ممنوعہ طریقے سے حاصل نہیں کیے گئے۔ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان جاری نہیں کیے جائیں گے۔