کراچی(جیوڈیسک) سیاسی جماعتوں کے پاس انتخابی مہم کے لیے کل آخری روز ہے تاہم گزشتہ روز پیش آنیوالے واقعے کی وجہ سے مہم تیز ہونے کے بجائے کچھ مدہم ہوگئی۔عمران خان کے ساتھ پیش آئے حادثے کے بعد آج تحریک انصاف کے بڑے جلسے نہیں ہوسکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے بھی آج کیلئے اپنی انتخابی مہم کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں،البتہ دیگر جماعتوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیلی فونک خطاب کریں گے ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فضل الرحمان خیبرپختونخوا میں ٹانک کے علاقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے،جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ اور خورشید شاہ جیکب میں انتخابی مہم چلائیں گے۔