پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے پشاور میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر غور کے لئے چار اکتوبر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پشاوربحر اللہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں مجلس شوری کا اجلاس ہوا۔ جس میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بحراللہ ایڈوکیٹ کے مطابق چار اکتوبر کو پشاور میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مقصد شہر کی خراب صورت حال پر غور کرنا اور قیام امن کے لئے تجاویز پیش کرنا ہے۔ اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے اورسیاسی و دینی جماعتوں سے رابطوں کے لئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔