لیہ (ایم آر ملک) پارٹی پالیسی کے مطابق ضلع بھر میں تنظیم سازی مکمل کر لی ،شہاب الدین چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ،بلاول بھٹو کے احکاما ت پر عمل درآمد کر تے ہوئے ضلع بھر میں یونین کونسلز اور وارڈ لیول پرتنظیمیں مکمل ہوچکی ہیں ۔تحصیل لیہ کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال تحصیل چوبارہ ملک عبدالمجید بودلہ اور تحصیل کروڑ میں فیاض احمد سکھیرا،محنت اور دلجمعی سے تنظیمیں مکمل کروائیں۔
سردار عبدالستار شہاب الدین خان سیہڑ ضلعی صدرپی پی پی کو دیگر رہنمائوں کی پریس کلب میں پریس کانفرنس ۔سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے جسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی 44یونین کونسلوں میں وارڈلیول تک پارٹی تنظیمیں مکمل ہوچکی ہیں جس میں پارٹی کے ور کر وں اور ناراض ورکروں کو بھی شامل کیا گیا ہے شہاب خان نے کہا کہ عیدکے بعد تحصیل لیول پر اور اسکے بعد ڈسٹرکٹ لیول پر پیپلز پارٹی کا ورکرکنونشن منعقد کروایا جائے گا ۔جس میں صوبائی رہنمائوں کی شرکت متوقع ہوگی ایک سوال کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری تنظیم سازی کے عمل سے علیحدہ رہے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان رابطہ کیا ان کی مرضی،پارٹی کی وائلیشن کرنے والے کافی ارکان دوبارہ پارٹی میں آگئے ہیں۔
اگر انہوں نے پارٹی کے لئے پالیسی کے مطابق کام کیا تو بہت اچھا ہے بصورت دیگر پارٹی کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا ۔تحصیل صدر لیہ ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی کارکنوں کی ٹریکنگ کے لئے خصوصی اہتما م کیا جائے گا اور مختلف سیمینار منعقد کروائیں جائیں گے ۔جس میں یونٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری اور ورکرزشرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے تسلسل کے لئے موجدہ حکومت کو برداشت کر رہی ہے ۔راجہ فیاض سکھیرا تحصیل صدر کروڑ نے ضلعی صدر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کا رکن انکی قیادت میں احسن طریقے سے اپنے کام کر رہے ہیں ملک مجید تحصیل صدر چوبارہ نے کہا کہ اس سے قبل چوبارہ تحصیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم کی طر ف زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی۔
اب 6ماہ میں تحصیل چوبارہ میں بھر پور انداز میں تنظیم سازی مکمل کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شہاب الدین خان نے کہا کہ گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والے مکمل طور پر فیل ہوچکے ہیں اور انکی گورنس نے ملکی اداروں کو مکمل طور پر تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے او رکرپشن کی آخری حد بھی عبور کر لی گئی ہے ۔مفاہمتی پالیسی کو غلط رنگ دیا گیا ہے ۔ایک منتخب حکومت کا دوسری فراڈ کے الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والی حکومت کو تسلیم کرنا کی وجہ صرف اور صرف جمہوریت کا تسلسل ہے ۔جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں ۔نواز شریف 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرو ۔ابھی تک ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے ۔ہم نے لوگوں کو روزگار دیا ن لیگ کی حکومت نے ایک سال کے عرصہ میں لوگوں سے لگا ہوا روزگار چھین لیا ۔دن دیہاڈے چوریاں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ۔ڈاکٹرز نرسزز۔اساتذہ سٹرکوں پر نکل آئے ہیں ۔وزیر اعلی کو خارجہ امور کا زیادہ شوق ہے تو ان کو وزیر خارجہ اور حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب بنا دیا جائے ۔ممبران اسمبلی کئی کئی ماہ تک وزیر اعلی تو دور کی بات پرنسپل سیکرٹری کو نہیں مل سکتے ۔ن لیگ 90کی تاریخ کو دوبارہ نہ دہرائے ۔فنڈز کے معاملے میں جنوبی پنجاب کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔کیا جنوبی پنجاب ،پنجاب کا حصہ نہیں ہے ۔لوگ تعلیم،صحت کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں لاہور میں میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین کا منصوبہ احساس محرومی بڑھا رہا ہے ۔موجودہ بجٹ میں بھی جنوبی پنجاب خاص طور پر لیہ کو نظر انداز کیا ہے ۔ہمیں اپنا الگ صوبہ چاہیے ۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو بقرعید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا ۔اس موقعہ پر ضلعی عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔