اسلام آباد (جیوڈیسک) مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، مسلم لیگ ن کا جواب آئندہ ہفتے جمع کرا دیا جائے گا۔
ممبر پختونخواہ نے سوال کیا کیا مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جمع کرایا ہے ؟ وکیل مریم نواز نے کہا درخواسگزار نے اخباروں کی کٹنگ لگائی ہے نوٹیفکیشن نہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔